کوئٹہ ‘دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری ‘موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی ایک ماہ کی پابندی عائد

پابندی کے تحت جلوس اور دھرنوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی

اتوار 20 نومبر 2016 14:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) کوئٹہ میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا‘ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی ایک ماہ کی پابندی عائد کردی گئی‘ پابندی کے تحت جلوس اور دھرنوں پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے دفعہ 144 کے تحت پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

پابندی کے تحت جلوس اور دھرنوں پر بھی پابندی عائد ہوگی جبکہ اسلحہ لے کر چلنے اور اس کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی ا یک ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے پابندی دہشت گردی‘ ٹارگٹ کلنگ اور حالیہ واقعات کے پیش نظر عائد کی گئی ہے۔ (ن غ)

متعلقہ عنوان :