تحریک انصاف کے نائب صدر اسد عمر کے سسر ڈاکٹر سید علی اکبر نقوی انتقال کر گئے

اتوار 20 نومبر 2016 14:10

تحریک انصاف کے نائب صدر اسد عمر کے سسر ڈاکٹر سید علی اکبر نقوی انتقال ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے سسر ڈاکٹر سید علی اکبر نقوی انتقال کرگئے۔اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے سسر کے انتقال کی خبر دی۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ میرے سسر ڈاکٹر سید علی اکبر نقوی انتقال کر گئے۔ وہ میرے لیے سیکھنے کے عمل کا ایک مستقل ذریعہ تھے۔ایک اور ٹویٹ میں اسد عمر نے اپنے سسر کی ادبی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نقوی نے آرٹ اور ہسٹری پر مستند کتاب ’’امیج اینڈ آئیڈینٹیٹی‘‘ سمیت دیگرکئی کتب لکھیں