وزیراعظم محمد نواز شریف نوجوان نسل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں‘ ملک کی نوجوان نسل مستقبل کا سرمایہ ہے

وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا سات میں لیب ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

اتوار 20 نومبر 2016 14:10

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نوجوان نسل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں‘ ملک کی نوجوان نسل مستقبل کا سرمایہ ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو لیب ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ہی ہمارا مستقبل ہے فلاح کیلئے کام جاری ہے۔ وزیراعظم یوتھ لون سکیم کے تحت 25لاکھ لوگوں کو قرضے ملیں گے۔ میرٹ کی بنیاد پر طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم اور طلباء کی فلاح و بہبود کے لئے کئی پروگرام شروع کئے ہوئے ہیں۔ ملک کی نوجوان نسل مستقبل کا سرمایہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نوجوان نسل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں سوات میں خواتین کی یونیورسٹی قائم کریں گے۔ (ن غ)