Live Updates

عمران خان پر نشتر زنی سے صرف مایوسی ملے گی ،ْ ترجمان پی ٹی آئی

خورشید شاہ 7 ماہ تک نواز شریف کو تحفظ فراہم کرتے رہے ،ْنعیم الحق

اتوار 20 نومبر 2016 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2016ء) ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کی پریشانی کے اسباب بالکل واضح ہیں ،ْخورشید شاہ 7 ماہ تک نواز شریف کو تحفظ فراہم کرتے رہے ،ْعمران خان پر نشترزنی سے سوائے مایوسی کے کچھ حاصل نہ ہو گا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ عدالت جانے سے نوازشریف پر خطرے کے بادل چھاگئے ،ْ خورشیدشاہ نے بطور قائد حزب اختلاف حکومت سے فوائد سمیٹے ،ْخورشید شاہ کو کرپشن سے کوئی مسئلہ ہے نہ انہیں اس پر اعتراض ہے۔ترجمان نے کہاکہ مک مکا اور لین دین کی سیاست کا وقت گزر چکا ہے، پیپلزپارٹی اپنی قبرپر تختی نصب کرنے پر بضد ہے تو کسی کو کیا اعتراض ہوسکتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات