فیصل آباد میں تیز رفتار بس الٹ گئی ،ْ 24 مسافر زخمی

اتوار 20 نومبر 2016 13:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2016ء) فیصل آباد میں تیز رفتار بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 24 مسافر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس فیصل آباد سے ٹوبہ ٹیک سنگھ جا رہی تھی کہ راجباہ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی ،ْاطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے ،ْڈاکٹرز کے مطابق 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

متعلقہ عنوان :