حالیہ کشیدگی میں بھارت کو پاکستان سے کئی گنا زیادہ جانی نقصان کا سامنا ہے ،ْوزیر دفاع

دشمن اپنا نقصان چھپا رہا ہے ،ْ پاکستان میں شہداء کی تدفین عزت اور احترام سے کی جاتی ہے ،ْ خواجہ آصف بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے، جنگ مسلط کی گئی تو اس کا بھرپور جواب بھی ملے گا ،ْانٹرویو

اتوار 20 نومبر 2016 13:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حالیہ کشیدگی میں بھارت کو پاکستان سے کئی گنا زیادہ جانی نقصان کا سامنا ہے ،ْبھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سرحدی کشیدگی میں بھارت کو پاکستان کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ جانی نقصان کا سامنا ہے تاہم وہ اسے چھپا رہا ہے، جبکہ پاکستان میں شہدا کی تدفین عزت اور احترام سے کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے، جنگ مسلط کی گئی تو اس کا بھرپور جواب بھی ملے گا۔خواجہ آصف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ اپنی 96 سالہ والدہ کو قطار میں کھڑا کرکے سیاسی ڈرامہ بازی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :