نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کا چہلم ۱ٓج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا، سکیورٹی کے زبردست انتظامات

اتوار 20 نومبر 2016 13:40

فیصل آباد۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) فیصل ۱ٓباد میں نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کا چہلم ۱ٓج پیر کے روز مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا جبکہ اس موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی کے زبردست انتظامات کئے گئے ہیں، ۱ٓج شہر کے مختلف مقامات پر 12 جلوسوں اور 17 مجالس عزاء کا انعقاد کیا جائیگا جس کی سکیورٹی کیلئے 2000سے زائد پولیس اہلکار اور 7 سے زائد ایلیٹ فورس کی ٹیمیں فرائض سر انجام دیں گی،اس سلسلہ میں ڈی سی او سلمان غنی نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت مختلف پابندیاں عائد کی ہیں اس سلسلے میں جاری ہونے والے حکمنامے کے مطابق ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش اور لے کر چلنے پر پابندی ہوگی جبکہ اسی حکمنامے کے تحت چہلم جلوس ومجالس کے علاوہ پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے منفی مقاصد کے لئے جمع ہونے،جلسے جلوس اورریلیاں منعقد کرنے،مذہبی منافرت پرمبنی آڈیو/ویڈیو کیسٹس وسی ڈیز کی فروخت اورچلانے،مذہبی منافرت پرمبنی اشتعال انگیز تقاریر کرنے کی بھی ممانعت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

حکمنامے میں وال چاکنگ اور امن عامہ کے لئے خطرہ بننے والی تحریروں پر مبنی ہر قسم کے پوسٹرز،بینرز،اشتہارات لگانے پر بھی دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :