آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا، تاہم مالاکنڈ ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات

اتوار 20 نومبر 2016 13:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا، تاہم مالاکنڈ ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ اتوار کو ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سکردو میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ،گوپس منفی 02 اور قلات میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :