اقبال ٹائون میںانڈور‘ آئوٹ سپاٹ اور کنٹینرزکی چیکنگ کے د وران65 مقاما ت پر ایڈ یس لاروے کو تلف کر دیاگیا

اتوار 20 نومبر 2016 13:20

لاہور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء)محکمہ کو آپریٹو کے جوائنٹ رجسٹرار نثار حسن زیدی نے ٹائون ایڈمنسٹریشن اقبال ٹائون میں منعقدہ انسداد ڈینگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹائون بھر میں واقع تمام گھروں میں ڈینگی کے سلسلہ میں چیکنگ کے عمل کو مزید تیز تر کیا جائے اورتعاو ن نہ کرنے والے مکینوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔

جس گھر،پلاٹ ،فیکٹری،ورکشاپ اور گودام میں لاروا پایا جائے ان کے مالکان کے خلاف مقدمات کروائے جائیں۔ تمام سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کی چیکنگ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایت پر عمل نہ کرنے والے ہسپتالوں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں۔تمام قبرستانوں میں صفائی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔

(جاری ہے)

سرویلینس ٹیموں کی کارکردگی کے لئے اچانک دورے کئے جائیں۔ انسداد ڈینگی کے سلسلے میںماہانہ ما ئیکرو پلان پر عملدر آمد نہ کرنے والے ٹائون ا فسران،متعلقہ محکمہ جات اور یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔اس سلسلے میںتمام افسران کے باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ کام نہ کرنے والوں کا قبلہ درست کیا جا سکے۔

جن افسران کی ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی غیر تسلی بخش پائی گئی ان کے خلاف متعلقہ محکموں کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی جائے گی۔ عوام میں اس بات کا بھی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ ڈینگی سرویلینس ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاو ن کریں تاکہ ڈینگی لاروے کے ٹھکانوں اور پرورش گاہوں کا فوری خاتمہ ہو سکے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد نے بتایا کہ مختلف ٹیموں نے ٹائون بھر میںآئوٹ ڈور اور انڈور کی سطح پربھی ہزاروں سپاٹ اور کنٹینرز چیک کئے۔چیکنگ کے دوران65 مقامات پر ایڈیس لاروا پایا گیا جسے فوری تلف کر دیا گیا۔