مخالف کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش، مز احمت پر 2 افراد زخمی

اتوار 20 نومبر 2016 13:10

پاکپتن۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) مخالف کی فصل تباہ کرکے زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش، مز احمت پر 2 افراد کو زخمی کر دیا،تفصیل کے مطا بق12 مسلح ملزم دو ٹریکڑوں پر چک 12-KBکے کاشت کار محمد منظور کی زمین پرآئے اور چری کی فصل کو ہل چلا کر تباہ کرکے زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش تو اس کے دو رشتہ دار غلام شبیر اور غلام مصطفی آگئے اور ان کو روکا تو ملزموں نے ان زخمی کر دیاجبکہ غلام شبیرکی جیب سے دس ہزار روپے نکال لئے، شور پر لوگ اکٹھے ہو گئے تو ملزم فرار ہو گئے،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :