پاکستان سول ایو ی ایشن اتھارٹی کی ملک بھر کے تمام ائیر پورٹس پر پرندوں ‘قیمتی اشیاء کی چوری کی روک تھام کے لئے ائیر پورٹس پر خدمات سرانجام دینے والے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملکرموثرحکمت عملی کی تشکیل

اتوار 20 نومبر 2016 13:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) پاکستان سول ایو ی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے ) نے بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ائیر پورٹ ‘علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ لاہور اور کراچی سمیت ملک بھر کے تمام ائیر پورٹس پر پرندوں ‘قیمتی اشیاء کی چوری کی روک تھام کے لئے ائیر پورٹس پر خدمات سرانجام دینے والے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملکرموثرحکمت عملی ترتیب دیدی ہے‘ائیر پورٹ داخل ہونے سے لیکر سامان جہاز میں رکھنے کے عمل تک کی مکمل خفیہ نگرانی کے ساتھ ساتھ سول ایوی ایشن کا عملہ بھی مسافروں کی سہولت کے لئے تعینات کر دیا گیا ہے۔

پاکستان سول ایو ایشن کی ترجمان نے اس حوالے سے قومی خبر رساںادارے "اے پی پی " سے بات چیت کرتے ہوئے بتا یا کہ ائیر پورٹس پر نایاب پرندے ‘جانور ‘قیمتی اشیاء چوری ہونے کے واقعات کی روک تھام کے لئے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک موثر حکمت عملی مرتب کر لی ہے تا کہ ائیر پورٹس پر ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جاسکے ۔

(جاری ہے)

سخت انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے کچھ اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس میں ائیر پورٹس پر داخل ہونے والی گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کو لازمی قرار دیا گیا ہے ‘پارکنگ سے سامان نکالنے سے لیکر جہاز پر پہنچانے کے عمل کی خفیہ نگرانی کے لئے اضافی کلوز سرکٹ کمیرے (سی سی ٹی وی )نصب کیے گئے ہیں ۔

اس مقصد کے لئے ائیر پورٹ پر خدمات سرانجام دینے والے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی ٹاسک سونپا گیا ہے جبکہ سول ایوی ایشن کی مختلف ٹیمیں بنا کر ائیر پورٹس پر تعینات کیں گئیں ہیں جو صرف مسافروں کی سہولت اور ادرگرد کے ماحول پر نظر رکھنے کی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں ۔حال ہی میں راشد محمود اور کامران حسن کیانی جو کہ سول ایوی ایشن کے ملازمین ہیں نے بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ائیر پورٹ پرکنکرس ہال میں مسافرو ںکے بیگ سے لیب ٹاپ چوری کرنے والے کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔

اس واقعہ کو سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے پکڑا گیا جس پر پاکستان سول ایو ی ایشن اتھارٹی کے حکام نے اپنی مقرر کردہ ڈیوٹی بہتر انداز میں ادا کرنے اور چوری کی واردات کو ناکام بنانے اور چور کو رنگے ہاتھوں پکڑنے پر تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے گئے ہیں ۔پاکستان سی اے اے کی جانب سے پرندے ‘جانور ‘قیمتی اشیاء چوری کے روک تھام کے لئے کیے گئے حالیہ اقدا کو مسافروں نے سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ائیر پورٹس پر ایسے ہی انتظامات جاری رہے گیے۔

ملک بھر کے ائیر پورٹس پر پی سی اے اے ائیر پورٹ پر خدمات سرانجام دینے والی تمام قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں ‘سکیورٹی ایجنسز کے تعاون سے ائیر پورٹس پر چوری کے واقعات کو روکنے کے لئے حفاظتی اقدامات پر تیزی سے عمل درآمد شروع کیا ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :