پاکستان بھر میں عالمی یوم ماہی گیری ۱ٓج منایاجائیگا

اتوار 20 نومبر 2016 13:10

فیصل آباد۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) پاکستان بھر میں ۱ٓج پیر کے روز عالمی یوم ماہی گیری (ورلڈ فشریز ڈی) بھرپورطریقے سے منایاجائیگا۔ اس سلسلہ میں ملک کے تمام صوبائی ، ڈویژنل ، ضلعی ہیڈکوارٹرز پر محکمہ ماہی پروری اور بعض دیگراداروں کے اشتراک سے خصوصی سیمینارز ، کانفرنسز ، مذاکروں ، مباحثوں کاانعقاد کیا جائیگا جن سے محکمہ ماہی پروری کے حکام اور آبی حیات سے متعلقہ ماہرین خطاب کریں گے۔

ماہرین نے بتایاکہ عالمی اداروں کی رپورٹس کے مطابق سمندری ودریائی آبی حیات کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں کیونکہ آبی حیات کی بے رحمی کے ساتھ نسل کشی اور آبی آلودگی نے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آبی حیات کیلئے تباہی مچا رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ 21نومبر کو ہر سال ورلڈ فشریز ڈے منایا جاتاہے جس کامقصد آبی حیات خصوصاً مچھلیوں کی حفاظت کی اہمیت کو اجاگر کرناہوتاہے ۔

انہوںنے بتایاکہ یہ دن اس بات کی بھی افادیت کوروشناس کراتاہے کہ پانی ، پانی کے اندر اور باہر ہر دو جگہوں پرزندگی قائم رکھنے کیلئے بنیادی اہمیت رکھتاہے کیونکہ پانی کے بغیر زندگی کاتصور ممکن نہیں خواہ دریائوں میں ، جھیلوں میں ہو یا سمندروں میں ہو۔ دریں اثناء عالمی یوم ماہی گیری کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر جبکہ پرنٹ میڈیا بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کااہتمام کریگا۔

متعلقہ عنوان :