پودوں میں بڈ انڈکشن کا عمل مکمل اور ۱ٓم کے پودوں کی پیداواری صلاحیت بہتر بنانے کیلئے انہیں جنوری تک خوابیدگی کی حالت میں رکھا جائے، ماہرین زراعت کی ہدایت

اتوار 20 نومبر 2016 13:10

فیصل آباد۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) ماہرین زراعت نے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رواں ماہ کے دوران آم کے باغٖات کی آبپاشی بند رکھیں اور پودوں پر نئی منزلیں نہ نکلنے دیں نیز رواں ماہ کے دوران ہر قسم کی پھوٹ کو کاٹنے کے علاوہ مؤثر زہروں کے ذریعے جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی یقینی بنائی جائے ۔ ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتایاکہ آم کے پودوں کی پیداواری صلاحیت بہتر بنانے کیلئے انہیں ماہ جنوری تک خوابیدگی کی حالت میں رکھنا چاہیے تاکہ پودوں میں بڈ انڈکشن کا عمل مکمل ہو جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کاشتکار پودوں کے نیچے گہری گوڈی نہ کریں کیونکہ جڑیں زخمی ہونے کی صورت میں مختلف قسم کے جراثیم آم کے پودے کے اندر داخل ہو کر مختلف بیماریوں کا موجب بنتے ہیں جن میں پودوں کا یکدم مرجھائو بھی شامل ہے۔ انہوںنے کہاکہ باغبان پودے میں غیر ضروری بڑھوتری کو کنٹرول کرنے کیلئے ماہرین زراعت کے مشورہ سے سپرے کریں اور پودے میں نئی آنے والی پھوٹ کی چیکنگ اور اس کی شاخوں کی پختگی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ انہوںنے کاشتکاروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ اگلے ماہ دسمبر کے آخر تک کھادیں ڈالنے کا عمل بھی مکمل کر لیں تاکہ پودے کی بہتر پیداوار میں مددمل سکے۔