قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح سسر کے انتقال پر دورہ نیوزی لینڈ سے پاکستان روانہ‘ اظہر علی کپتان مقرر

اتوار 20 نومبر 2016 12:10

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح سسر کے انتقال پر دورہ نیوزی لینڈ سے ..

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے سسر انتقال کر گئے۔ مصباح دورہ نیوزی لینڈ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہو گئے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ان کی شرکت کے امکانات معدوم ہیں۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ میں پاکستانی ٹیم کے ذرائع کے مطابق مصباح الحق اپنے سسر کی خرابی صحت کا سن کر پہلی دستیاب فلائٹ سے واپسی کی تیاریوں میں تھے۔

بعدازاں ان کی زوجہ نے ٹویٹ کیا کہ ان کے والد اب دنیا میں نہیں رہے اور وہ مصباح الحق کے ہمراہ وطن واپسی آ رہی ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ 25 نومبر کو ہملٹن میں کھیلے گی۔ اگر مصباح الحق نیوزی لینڈ میں ٹیم کو جوائن نہ کر سکے تو ان کے نائب اظہرعلی دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :