سنجیدہ سیاست میں اور بھانڈ پن میں خواجہ آصف فرق نہیں رکھ سکتے‘ ایک بنک ڈیفالٹر کے منہ سے شرم و حیا کی گردان زیب نہیں دیتی‘خواجہ آصف بتائیں وہ ملکی دفاع کی فکر چھوڑ کر پانامہ لیکس میں پھنسے اپنے آقائوں کو بچانے میں کیوں لگے ہیں‘شریف خاندان کے جھوٹ پر پردے ڈال کر ان کے درباری اب انہیں بچا نہیں پائیں گے

تحریک انصاف کے رہنما این اے 110 سے سابق امیدوار اسمبلی عثمان ڈار کا وفاقی وزیر خواجہ آصف کے بیان پر رد عمل

اتوار 20 نومبر 2016 12:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) تحریک انصاف کے رہنما این اے 110 سے سابق امیدوار اسمبلی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سنجیدہ سیاست میں اور بھانڈ پن میں خواجہ آصف فرق نہیں رکھ سکتے‘ ایک بنک ڈیفالٹر کے منہ سے شرم و حیا کی گردان زیب نہیں دیتی‘خواجہ آصف بتائیں وہ ملکی دفاع کی فکر چھوڑ کر پانامہ لیکس میں پھنسے اپنے آقائوں کو بچانے میں کیوں لگے ہیں‘شریف خاندان کے جھوٹ پر پردے ڈال کر ان کے درباری اب انہیں بچا نہیں پائیں گے۔

اتوار کو وفاقی وزیر خواجہ آصف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ سنجیدہ سیاست میں اور بھانڈ پن میں خواجہ آصف فرق نہیں رکھ سکتے، ایک بنک ڈیفالٹر کے منہ سے شرم و حیا کی گردان زیب نہیں دیتی۔

(جاری ہے)

عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف دو الفاظ کا ذکر تو کرتے ہیں مگر ان کا اپنا ان سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔ خواجہ آصف بتائیں وہ ملکی دفاع کی فکر چھوڑ کر پانامہ لیکس میں پھنسے اپنے آقائوں کو بچانے میں کیوں لگے ہیں۔عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ جس کا اپنا دامن صاف نہیں وہ عوام کے لیڈر کو اور اس کے وژن کو نہیں سمجھ سکتا، شریف خاندان کے جھوٹ پر پردے ڈال کر ان کے درباری اب انہیں بچا نہیں پائیں گے۔ کرپٹ گینگ جلد جیل کے سلاخوں کے پیچھے ہوگا