جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی لائن آف کنٹرول پر شر انگیزی جاری

کیل سیکٹر پر گولہ باری، پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی سے دشمنوں پر سکتہ طاری ہو گیا

اتوار 20 نومبر 2016 12:10

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی لائن آف کنٹرول پر شر انگیزی جاری ‘کیل سیکٹر پر گولہ باری، پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی سے دشمنوں پر سکتہ طاری ہو گیا۔ نیلم سے آمدہ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے سیز فائر معاہد ے کی ایک بار پھر خلاف ورزی جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایل او سی پرکیل سیکٹر اور نیلم میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس سے دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارت کی طرف سے ایل او سی پر گولہ باری سے 3 بچیوں سمیت 4 شہری شہید ہوگئے تھے جبکہ پاک فوج نے بھارتی کا ایک جاسوس طیارہ بھی مار گرایا تھا۔

متعلقہ عنوان :