سپریم کورٹ نے سوموار سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کے لئے 7 بنچ تشکیل دے دیئے

ہفتہ 19 نومبر 2016 23:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء) سپریم کورٹ نے سوموار 21نومبر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں مختلف مقدمات کی سماعت کے لئے دو شریعت ایپلیٹ بنچ سمیت7 بنچ تشکیل دے دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

شریعت ایپلیٹ بنچ اول جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس خلجی عارف اور جسٹس ڈاکٹر محمد خالد مسعود جبکہ شریعت ایپلیٹ بنچ دوئم جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں جسٹس ڈاکٹر محمد الغزالی پر مشتمل ہوگا جبکہ معمول کابنچ نمبر1جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن ،بنچ نمبر2 جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس سردار طارق مسعود ،بنچ نمبر3 جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید ،بنچ نمبر4 جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس عمرعطا بندیال جبکہ بنچ نمبر5 جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میںجسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل ہوگا، آئندہ عدالتی ہفتہ کے دوران فاضل عدالت عظمیٰ میں زیادہ تر فوجداری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کی جائے گی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ فوجداری نوعیت ہی کے متعدد شرعی مقدمات کی اپیلوں کی بھی سماعت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :