ایف سی اہلکاروں نے مقدس قومی فریضے کے لئے اپنی جانیں قربان کیں،عظیم قربانی پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

وزیراعظم محمد نوازشریف کا کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 19 نومبر 2016 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف سی اہلکاروں نے مقدس قومی فریضے کے لئے اپنی جانیں قربان کیں،عظیم قربانی پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کوئٹہ میں چار ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر وزیراعظم نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ شہید اہلکاروں کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دہشت گردی کے ایسے بزدلانہ واقعات قوم کا عزم کمزور نہیں کرسکتے ۔ وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔