راولپنڈی میں لٹریسی اور تعلیم بالغاں کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، افتخار احمد وارثی

ہفتہ 19 نومبر 2016 23:09

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی افتخار احمد وارثی نے کہا ہے کہ انسانی وسائل کی ترقی کیلئے حکومت پنجاب کے ویژن کے تحت راولپنڈی میں لٹریسی اور تعلیم بالغاں کے پروگرا م کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے جس کے تحت تین سو کے لگ بھگ مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں ناخواندہ خواتین و مرد حضرات کو عام اور فنی تعلیم کے زیور سے لیس کیا جائیگا ۔

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں مسلم لیگ (ن) کے ورکروں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ جنہوں نے افتخار احمد وارثی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ تعلیم بالغاں کے علاوہ مرد وخواتین کو مختلف فنی علوم کی تربیت بھی دی جائیگی جس میں زراعت و باغبانی سمیت سلائی کڑھائی ، بیوٹیشن اور دیگر ہنر شامل ہیں ۔انہو ںنے کہا کہ راولپنڈی کے علاوہ ایسی ہی سہولیات پورے صوبے میں بہم پہنچائی جا رہی ہیں تاکہ ناخواندہ لوگوں کو تعلیم دی جا سکے اور فنی علوم سے لیس کرکے لوگوں کو اس قابل بنایا جا سکے کہ وہ اپنا روزگار خود پیدا کر سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ان اقدامات سے صوبے سے بے روزگاری ، غربت و جہالت اور جرائم ، جو کہ بے روزگاری کا نتیجہ ہوتے ہیں ، کے خاتمے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :