ملیرڈویلپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کی کراچی پریس کلب کے ارکان کے لیے مزید138 پلاٹس کی جلد قرعہ اندازی کی یقین دہانی

ہفتہ 19 نومبر 2016 23:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) ملیرڈویلپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے کراچی پریس کلب کے ارکان کے لیے مزید138 پلاٹس کی جلد قرعہ اندازی کی یقین دہانی کرادی ہے،یہ یقین دہانی پریس کلب کی گورننگ باڈی کے اراکین کو گزشتہ روز ایم ڈی اے سائٹ آفس میں ہونے والی ملاقات میں کرائی گئی ،ملاقات میں کراچی پریس کلب کے سیکریٹری اے ایچ خانزادہ ،خازن حنیف اکبر اور جوائنٹ سیکریٹری رضوان بھٹی اورایم ڈی اے کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ یاسر کریمی ،ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئر نگ عبدالباسط اوران کاماتحت عملہ شامل تھا، اس موقع پر ایم ڈی اے کے افسران کی جانب سے گورننگ باڈی کے اراکین کو نقشوں کی مدد سے بلاک بارہ کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی جس کے مطابق 200 پلاٹس الاٹ ہوچکے ہیں جبکہ 138 کی قرعہ اندازی باقی ہے،ایم ڈی اے صحافی کالونی نیوملیر ہائوسنگ اسکیم بلاک بارہ کی وی آئی پی پوزیشن پر واقع ہے جس کے لیے نیشنل ہائی وے اورلنک روڈ سے اند رجانے کے لیے سڑک بنی ہوئی ہے اور یہ پروجیکٹ بہت جلد الاٹیز کی دلچسپی اور حکام کی توجہ کے نتیجے میں جلد آباد ہوسکتاہے۔

(جاری ہے)

کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی نے وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کیاہے کہ ایم ڈی اے صحافی کالونی کے ترقیاتی کاموں میں تیزی اور التواء کے شکار امور کے انجام دہی کیلیے متعلقہ افسران باالخصوص ڈائریکٹر لینڈ اور ڈائریکٹر انجینئرنگ کی تقرری کی جائے۔

متعلقہ عنوان :