محکمہ زکوٰة اور عشر سندھ کا اہم اجلاس، زکوٰة کو مستحقین تک رسائی کے اہم فیصلے

ہمارا مقصد صرف اور صرف غریب اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کرنا ہے، ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو

ہفتہ 19 نومبر 2016 23:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی مذہبی امور زکوٰة اور عشر سینیٹر ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی سیکرٹری زکوٰةاور عشر ریاض سومرو سمیت زکوٰة اور عشر کے اعلیٰ آفیسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں زکوٰة کو ضرورت مندوں تک بآسانی پہنچانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں زکوٰةکی ریکارڈ کو کمپیوٹرازڈ کرنے اور ہر ضرورت مند کو زکوٰة کے ادائیگی اور بھی آسان کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے کہا کے ہمارا مقصد صرف اور صرف غریب اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کرنا ہے تاکہ وہ کبھی نہ سوچے کہ وہ اکیلے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ زکوٰة سے ہر غریب اور بے سہارا کی مددہمارا اولین فرض ہے جب تک زکوٰة مستحقین تک آسانی سے نہ پہنچے سکون سے نہیں بیٹھوںگا۔

متعلقہ عنوان :