کوئٹہ ،فاطمہ جناح روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے ایف سی کے 2سپاہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے

فائرنگ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد چارہوگئی

ہفتہ 19 نومبر 2016 23:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) کوئٹہ کے بارونق اور کاروباری علاقے فاطمہ جناح روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ 4 سیکورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 1شہری زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شب کوئٹہ کے بارونق اور کاروباری علاقے فاطمہ جناح روڈاور یٹ روڈ کے کارنر پر نامعلوم مسلح افراد نے ڈیوٹی پر موجود ایف سی اور ٹریفک پولیس کے اہلکار وںپر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایف سی کا سپاہی یونس اور ٹریفک پولیس کا اہلکار شاہ ولی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری سمیت 2ایف سی کے اہلکار شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری طورپر سول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں شدید زخمی ہونیوالے ایف سی کی2 سپاہی محمد علی اورعلی نواز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔