بلاول کی اپنی بہن کی ہسپتال میں عیادت، خاندان سب سے بہترین دوا ہے‘ آصفہ بھٹو زرداری

علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ ،ہسپتال کے عملہ کے ساتھ بنائی گئی تصویرسماجی ویب سائیٹ پر شیئر کردیں دیکھ بھال کرنے پر ہسپتال کے تمام ڈاکٹروں اور نرسوں کی شکر گزار ہوں‘ پیپلز پارٹی کی رہنما کا سوشل میڈیاپر پیغام

ہفتہ 19 نومبر 2016 23:01

بلاول کی اپنی بہن کی ہسپتال میں عیادت، خاندان سب سے بہترین دوا ہے‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن آصفہ بھٹو زرداری کی ہسپتال میں عیادت کی جبکہ علاج کے بعد آصفہ بھٹو زرداری کو ہسپتال سے فارغ کردیاگیا ، آصفہ بھٹو زرداری نے سماجی ویب سائیٹ پر ہسپتال میں دوران علاج اپنے پائوں پر چڑھے ہوئے پلاسٹرکی لی گئی تصاویر شیئر کیں ۔

ہفتہ کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن آصفہ بھٹو زرداری کی ہسپتال میں عیادت کی ۔ ۔ اس موقع پر آصفہ کا کہنا تھا کہ خاندان سب سے بہترین دوا ہے ، انہوں نے بہترین دیکھ بھال کرنے پر ڈاکٹروں اور نرسوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر آصفہ بھٹو زرداری نے ہسپتال میں دوران علاج لی گئی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی انہیں موبائل پر کوئی چیز دکھا رہے ہوتے ہیں جبکہ اس موقع پر ان کی ہمشیر بختاور بھی موجود ہیں آصفہ نے اپنے پائوں پر چڑھے ہوئے پلاسٹر کی بھی تصویر شیئر کی ہے جس پر ان کی صحت یابی کے پیغامات درج ہیں۔

(جاری ہے)

آصفہ بھٹو زرداری کو علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیاگیا ،ا س موقع پر آصفہ زرداری کا کہنا تھا کہ خاندان بہترین دوا ہے علاوہ ازیں انہوں نے ہسپتال کے عملہ کے ساتھ بھی ایک تصویر شیئر کی اور کہا میری دیکھ بھال کرنے پر بحریہ ہسپتال کے تمام ڈاکٹروں اور نرسوں کی شکر گزار ہوں۔ الحمد للہ میری سرجری کامیاب رہی ہے۔ اس تصویر میں سارا سٹاف تو موجود نہیں لیکن بعد ازاں سارے عملہ کو اپنے ہاتھ سے شکریہ کے خطوط لکھوں گی۔