وزیر اعلیٰ پنجاب کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت

فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے چار بچوں کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت بھارتی افواج کی جانب سے نہتے شہریوں اور معصوم بچوں کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت فعل ہے،شہباز شریف

ہفتہ 19 نومبر 2016 23:01

وزیر اعلیٰ پنجاب کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے -وزیر اعلی نے فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے چار بچوں کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے - وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے نہتے شہریوں اور معصوم بچوں کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت فعل ہے - معصوم بچوںکو شہید کر کے بھارتی جارحیت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے - وزیر اعلی نے کہا کہ پاک افواج بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں- انہوںنے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے ۔