محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب کے زیر اہتمام بچوں کے عالمی دن کے موقع پربے سہارا بچوںکیلئے میلے کا انعقاد

ہفتہ 19 نومبر 2016 22:55

لاہور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء) محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب کے زیرِاہتمام بچوں کے عالمی دن کے موقع پر سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں مکینوں بالخصوص گہوارہ،نشیمن اوردارالفلاح کے بے سہارا بچوں کے لیے رنگا رنگ میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر وحید اختر انصاری ،سوشل ویلفیئر ایڈوائزری کمیٹی کے سنیئر ممبران کے علاوہ اہل علاقہ بالخصوص بچوں کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔

میلے میں بچوں کے لیے جھولوں ،کھانے پینے کی اشیاء اور کھلونوں کے پرکشش سٹالز لگائے گئے تھے جہاں کمپلیکس کے مکینوں میں مفت اشیاء تقسیم کی گئیں۔سٹالز میں نشیمن اور سوشل ویلفیئر ٹریننگ سینٹرز میں زیر تر بیت بچوں اوردارلفلاح اور دارلسکون میںمقیم خواتین کی ہاتھوں سے بنی گھریلو استعمال کی خوبصورت اشیاء بھی فروخت کیلئے رکھی گئی تھیں ۔

(جاری ہے)

کمپلیکس کے بچوں کے ٹیبلوز،ڈراموں،ملی نغموں ،پپٹ اور میجک شوز نے بھی شرکاء کو محظوظ کیا۔ ڈی جی سوشل ویلفیئر نے ایڈوائزری کمیٹی کو ممبرز کو کمپلیکس کے تمام اداروں کا دورہ کروایا ۔ ممبرز نے عافیت اور دارلسکون میں مقیم بزرگ ااور ذہنی دبائو کا شکار خواتین و حضرات سے خصوصی ملاقات کی اور کمپلیکس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :