اسسٹنٹ کمشنر کاسٹیل ملز پر چھاپہ ، ما حولیاتی آلودگی پھیلانے پر فیکٹری سیل

ہفتہ 19 نومبر 2016 22:48

گوجرانوالہ۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء) ڈی سی او گوجرانوالہ محمد عامر جان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر نورش صباء اور ڈی او ما حولیات رانا اصغر علی کاٹی ایم کھیالی شاہ پور کی ٹیم ہمراہ سیا لکوٹ روڈ پر ملک تاج سٹیل مل پر چھاپہ ، ما حولیاتی آلودگی پھیلانے اور مختلف مضر صحت کیمیکلز جلانے پر فیکٹری سیل کر دی گئی ، اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی او ماحولیات نے فیکٹری کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا اور ملز میں کام کرنے والی لیبر کو ملز خالی کرنے کی ہدایت کی ،ڈی او ما حو لیات رانا اصغر علی نے بتایا کہ آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹس کے خلاف بلا تفریق کریک ڈائون جاری ہے ۔