سرکاری رقبے پر ناجائز کاشت کرنے پر کاشتکار گرفتار

ہفتہ 19 نومبر 2016 22:37

خانیوال۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء)سرکاری رقبے پر ناجائز کاشت کرنے پر کاشتکار گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ صدرپولیس کو تحصیلدار خانیوال نے اندارج مقدمہ کے لئے درخواست میں موقف اپناتے ہوئے کہاکہ ریاض ولد منظور حسین سکنہ چک نمبر83-85/10-Rسرکاری رقبہ پر غیر قانونی طورپر گندم کی فصل کاشت کررہا تھا ریونیو آفیسر نے اسے غیر قانونی کام کرنے کی وجہ پوچھی تو اس نے جواب دیا کہ مجھے رمضان اور ریاض نے کہا ہے کہ فصل کاشت کروتھانہ صدرپولیس نے کاشتکار کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔