لائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر امام مسجد گرفتار

ہفتہ 19 نومبر 2016 22:37

خانیوال۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء)مسجد میں لائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر امام مسجد گرفتار مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی گائوں167/10-Rمیں جامع مسجد اہلحدیث کا امام مسجد مولانا عیش سکنہ مرضی پورہ اردو زبان میں اونچی آواز میں خطبہ جمعہ دے رہا تھا مولانا اونچی آواز میں خطبہ جمعہ ادا کرکے لائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کررہا تھا صدرپولیس نے مولانا کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔