عرس حضرت داتا گنج بخشؒ کے موقع پر بہترین انتظامات کیے گئے ہیں،ڈی سی اولاہور

ہفتہ 19 نومبر 2016 22:37

لاہور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء)ڈی سی اولاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے عرس حضرت داتا گنج بخشؒ کے موقع پر بہترین انتظامات کیے ہیں،انہوں نے کہا کہ عرس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اورجب تک عرس کی تقریبات جا ری رہیں گی ضلعی انتظامیہ صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنا ئے گی،انہوں نے بتایا کہ چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس کے روٹ پر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہیں،انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ ٹیلی فون،کیبل اوربجلی کی لٹکتی ہوئی تا روں کو بھی درست کر یں،انہوں نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین ؓ کے جلوس کے روٹ پر پیچ ورک کا کام مکمل ہو چکا ہے۔