گراں فروشی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون،86 افراد گرفتار

ہفتہ 19 نومبر 2016 22:36

لاہور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کارروائی کرتے ہوئے 804مقامات پر چھاپے مارے اور 23دکانداروں کے چالان کیے جبکہ35,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،38افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر86افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سی24افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی اونے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔