Live Updates

وزیراعلیٰ کی حضرت امام حسینؓ کے چہلم اور حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت

سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے‘ قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس رہیں،شہباز شریف

ہفتہ 19 نومبر 2016 22:35

لاہور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے حضرت اما م حسینؓکے چہلم اور حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کی ہے۔ انہو ںنے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں اور منتخب نمائندے،انتظامیہ اور پولیس افسران امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے وضع کردہ پلان پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور شرپسند عناصرپر کڑی نظر رکھی جائے۔ انہو ںنے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی اس لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس رہیں اور آپس میں قریبی رابطہ رکھیں۔ انہوں نے سینئر پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں اور خود اپنے علاقوں میں گشت کریں اور ڈیوٹی پر تعینات افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :