نوجوان نسل کو کھیلوں کی جانب راغب کر کے ان کی سوچ میں مثبت تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں ‘ عبدالمجید امجد

ہفتہ 19 نومبر 2016 22:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء)چیئرمین مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ و چیئرمین قائمہ کیٹی آر سی سی آئی برائے قومی سماجی ذمہ داری عبدالمجید امجد نے کہا ہے کہ کھیلوں کے میدان آؔباد کر کے نوجوان نسل کو معاشرے کاکارآؔمد شہری بنایا جا سکتا ہے ،نوجوان نسل کو کھیلوں کی جانب راغب کر کے ان کی سوچ میں مثبت تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں ،کھیلوں کا فروغ وقت کی ضرورت ہے ۔

۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے چکلالہ کینٹ میں چوہدری تنویر صدیق اور راجہ عبدالحمید کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر کیا ۔انہوں نے کہاکہ راولپنڈی میں کھیلوں کے فروغ کے لیے تاجروں کی جانب سے بہت جلد جامع پروگرام ترتیب دیا جائے گا اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ نوجوان صلاحیتوں سے مالامال ہیں اور انہیں کھیلوں کی سہولیات فراہم کر کے ضلعی اور قومی سطح کے کھلاڑی بنایا جا سکتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ نوجوانوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ سے نہ صرف جرائم کی شرح میں کمی لائی جا سکتی ہے بلکہ نوجوان مثبت سوچ کے پاکستانی شہری بن کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے ۔