سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سیشن کورٹ اورجوڈیشل کمپلیکس فیزٹوکے گیٹ پرلوہے کی چادریں چڑھا دی گئیں

سیشن کورٹ میں 26اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ، 2لیڈیز پولیس اہلکار بھی شامل ‘سیشن کورٹ میں سکیورٹی پر تعینات انسپکٹر

ہفتہ 19 نومبر 2016 22:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سیشن کورٹ اورجوڈیشل کمپلیکس فیزٹوکے گیٹ پرلوہے کی چادریں چڑھا دی گئی‘عدالتوں کے باہر تمام داخلی اور خارجی دروازوں پر سکیورٹی سخت کرنے کے لئے سٹیل کی چادریں لگا کر پولیس کے اہلکاروں کو اندر اور باہر تعینات کردیا ‘سیشن جج کے حکم پرمزید نفری سیشن کورٹ میں تعینات کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عدالتوں میں کسی بھی اہلکار کو بغیر چیکنگ کے جانے کی اجازت نہیں ہے اس حوالے سے سیکرٹری لاہور بار شاہد نواب چیمہ نے میڈیا کو بتایا کہ عدالتوں کی سکیورٹی کو سخت کرنے کے لئے سیشن جج لاہور سے مطالبہ کیاگیاتھا کہ عدالتوں میں سیکیورٹی کو مزیدسخت کیاجائے،سیشن کورٹ میں سکیورٹی پر تعینات انسپکٹر کا کہنا ہے کہ سیشن کورٹ میں 26اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہیں جن میں 2لیڈیز پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سول کورٹ اور دیگر عدالتوں میں الگ سکیورٹی اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :