چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

وزیر اعظم کو چیئرمین ایچ ای سی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے اور ڈاکٹر مختار سے کرپشن شدہ رقم کی بھی وصولی کی جائے‘درخواست گزار

ہفتہ 19 نومبر 2016 22:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی ۔

(جاری ہے)

ہفتے کو اسامہ میمن نے دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار کی تعیناتی قواعد و ضوابط سے ہٹ کر کی گئی ہے ڈاکٹر مختار کی بطور چیئرمین تعیناتی ایچ ای سی رولز کی بھی خلاف ورزی ہے، چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار متعلقہ تجربہ اور اہلیت نہیں رکھتے جبکہ بطور چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار کے خلاف کروڑوں روپے کی کرپشن کا آڈٹ پیرا بھی موجود ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر مختار کو زرعی یونیورسٹی میں بھی قواعد وضوابط سے ہٹ کر تعینات کیا گیا، ڈاکٹر مختار کی پروفیسرشپ بھی غیرقانونی اور جعلی ڈگری کی بنیاد پر دی گئی جبکہ جس ایجوکیشنل ایڈمنسٹریٹر نے ڈاکٹر مختار کی بطور چیئرمین ایچ ای سی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، انکی اپنی ڈگری بھی مشکوک ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعظم کو چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے اور ڈاکٹر مختار سے کرپشن شدہ رقم کی ریکوری بھی کی جائے۔