لاہور ‘ سیشن کورٹ عدالت میں وکلاء کا ایک اور پولیس افسر پرتشدد ، وردی پھاڑ ڈالی

زخمی پولیس اہلکار فوری ہسپتال منتقل ‘ تھانہ اسلام پورہ پولیس نے مضروب اے ایس آئی کی مدعیت میں رمضان سندھو اور عثمان ایڈووکیٹس سمیت 10وکلاکے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 19 نومبر 2016 22:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) لاہور کی سیشن کورٹ عدالت میں وکلاء نے ایک اور پولیس افسر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ‘ وکلانے اے ایس آئی اقبال کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی وردی بھی پھاڑ ڈالی‘زخمی پولیس اہلکار فوری ہسپتال منتقل جبکہ تھانہ اسلام پورہ پولیس نے مضروب اے ایس آئی کی مدعیت میں رمضان سندھو اور عثمان ایڈووکیٹس سمیت 10وکلاکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ شمالی چھانی انوسیٹی گیشن کے اے ایس آئی اقبال کے مطابق ایڈووکیٹ رمضان سندھو نے مبینہ طور پر کار چوری کا ایک جھوٹا مقدمہ درج کروارکھا ہے جسے تفتیش کے بعد جھوٹا ثابت ہونے پر اس نے خارج کردیا اور اسی سلسلے میں وہ وہ ایڈیشنل سیشن جج اشفاق احمد کی عدالت میں پیش ہوا مذکورہ اے ایس آئی نے کا کہنا ہے کہ عدالت سے باہر نکلتے ہی اسے رمضان سندھو اورعثمان ایڈووکیٹ نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تشد د کا نشانہ بنانا شروع کردیا اور اس کی وردی بھی پھاڑ دی ،زخمی پولیس اہلکار کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے طبی امداد فرہم کرنے کے بعد فارغ کردیا گیااس حوالے سے ایس ایچ او اسلام پورہ ناصر حمید کا کہنا ہے کہ مذکورہ اے ایس آئی کی مدعیت میں رمضان سندھو اور عثمان سمیت 10وکلاکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :