بچوں کے عالمی دن کے سلسلہ میں لاہور پریس کلب کی جانب سے کڈز میلہ کا انعقاد

ہفتہ 19 نومبر 2016 22:19

لاہور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء) لاہور پریس کلب اور دی میڈیا فائونڈیشن کی جانب سے بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے چاچا رفیق میر پارک میں رنگا رنگ کڈز میلہ منعقد کیا گیا جس میں بچوں کی دلچسپی کیلئے میجک شو، کوئز مقابلہ، میوزیکل پروگرام ، جمپنگ کیسل، فوڈ اور دیگر سٹالز لگائے گئے جبکہ بچوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا، پریس کلب کے ممبران کی بڑی تعداد نے بچوں کے ہمراہ میلہ میں شرکت کی اور خوب لطف اندوز ہوئے ،اس موقع پر صدر پریس کلب محمد شہباز میاں نے کہا کہ گورننگ باڈی ممبران کیلئے مسلسل فیملی پروگرامز منعقد کر رہی ہے جبکہ آج کا پروگرام بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے منعقد کیا گیا ہے، انہوں نے کڈز میلہ کے بھرپور انعقاد پر پریس کلب کی گورننگ باڈی اور میڈیا فائونڈیشن کے ساتھ غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون پر انہیں خراج تحسین پیش کیا، دی میڈیا فائونڈیشن کی جانب سے عظمت عباس بٹ نے صدر محمد شہباز میاں اور سیکرٹری شاداب ریاض کو پھول پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :