لورالائی یونیورسٹی سب کیمپس میں ورک شاپ کا انعقاد

ہفتہ 19 نومبر 2016 22:19

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2016ء)لورالائی یونیورسٹی سب کیمپس میں ایک ورک شاپ منعقد ہوئی جسکے مہمان خصوصی وائس جانسلر پرو فیسر عبداللہ خان صاحب تھے تقریب میں رجسٹرار لورالائی یونیورسٹی نورالامین ڈاکٹر معروف صاحب مختلف سکولوں بوائز اینڈ گرلز کے پرنسیپل صاحبان یونیورسٹی ا ور اسکولوں کے طلباء اور طالبات نے شرکت کی اس موقع پے مختلف اسٹال لگائے گئے تھے اسٹال میں یونیورسٹی کے ان طلباء اور طالبات نے دو مہینے میں مختلف سکولوں میں میں پرائمری مڈل اور ہائی سکولوں میں بچوں کو ایجو کیشن کے موضوع پے مختلف چیپٹر پڑھانے کے مطلق معلومات فراہم کی گئی اس موقع پے وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے طلبء اور طالبات سے سوال جواب کئے اور بچوں سے بھی معلومات حاصل کیں اس موقع پے لورالائی یونیوسٹی کے وائس جانسلر پروفیسر عبداللہ خان صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا لورالائی میں یونیوسٹی کے قیام کا مقصد لورالائی میں غریب بچیاں جو کوئیٹہ یا ملتان میں مذید تعلیم حاصل کرنے نہیں جا سکتی تھیں اب ان کے لئیے سہولت ہو گئی ہے انہون نے کہا عنقریب لورالائی یونیورسٹی میں مذید پی ایچ ڈی آرہے ہیں انشااللہ سوشل ایکشن پروجیکٹ طلباء کے تعمیری صلاحیتوں میں اہم کردار ادا کرے گا اس سے طلباء اور طالبات کی حوصلہ افزائی ہو گی لورالائی یونیورسٹی ڈگری کے ساتھ طلباء کوعلم کے زیور سے آراستہ کریگی جلد علاقے میں طلباء علم کی روشنی سے آراستہ ہونگے اور طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ سے رجسٹرار نور الا مین اور ڈاکڑ معروف اور دیگر نے بھی خطاب کیا