جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنمائوں کا سیاسی رہنمااورقبائلی شخصیت عبدالغنی درانی کواپنے خاندان اور150ساتھیوں سمیت جمعیت میں شمولیت کاخیرمقدم

ہفتہ 19 نومبر 2016 22:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2016ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے قائم مقام جنرل سیکرٹری حاجی نورگل خلجی،سینئرنائب امیرمولانامحمدسلیم،خازن مفتی عبدالغفورمدنی،عبدالرحمن بڑیچ،عبدالمنان خان درانی اورامیرخان شیرانی نے حلقہ20شالدرہ میں سیاسی رہنمااورقبائلی شخصیت عبدالغنی درانی کواپنے خاندان اور150ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ان کی شمولیت سے شالدرہ میں جمعیت مزیدفعال اورمنظم ہوگی انہوں نے کہاکہ عبدالرحمن بڑیچ اورعبدالمنان خان درانی کی کوششوں سے شالدرہ جمعیت کاگڑھ بن چکاہے اب تک متعددشمولیتی پروگراموں میں سینکڑوں لوگ جمعیت میں شامل ہوچکے ہیں جبکہ عنقریب مزیدشمولیتی پروگرام منعقدکئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ عبدالغنی درانی کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایاجائے گااورجمعیت کی فعالیت کے لئے سرگرمیوں کوبھرپوراندازمیں جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام مایوس لوگوں کے لئے امیدکی کرن ہے عوام کی صحیح رہنمائی کرنااورانہیں اسلامی نظام کے لئے فعال بناناجمعیت کاپروگرام ہے انہوں نے کہاکہ نئے شامل ہونے والے ساتھی جمعیت میں سکون محسوس کریں گے انہیں دنیااورآخرت دونوں جہان میں علماء کرام کی صحبت اورتعلق کی بناء پرکامیابی ملے گی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دین اسلام کی خدمت کے لئے جمعیت میں شامل ہوجائیں

متعلقہ عنوان :