وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں مبینہ تشدد کے شکار طالب علم کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل

ہفتہ 19 نومبر 2016 22:18

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں مبینہ تشدد کے شکار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں مبینہ تشدد کے شکار طالب علم کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے۔ کیڈٹ کالج کے طالب علم پر تشدد کا معاملہ سامنے آنے پر وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے احکامات جاری کئے تھے۔

(جاری ہے)

سیکریٹری صحت عثمان چاچڑ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ معائنے کے بعد علاج تجویز کرے گا، طالب علم محمد احمد کے والد کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے نوٹس کے باوجود تاحال ان سے کسی نے رابطہ نہیں کیا ہے۔

سیکریٹری صحت کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے انکوائری کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا، جس میں نیورو، آرتھو پیڈک، ای این ٹی سمیت مختلف اسپیشلسٹ ڈاکٹر شامل ہیں۔محمد احمد کے والد نے کہا کہ بچے کے علاج کے لئے فوری طور پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :