نئے ہفتے میںعدالتی امور نمٹانے کیلئے 46 سنگل،19 ڈویژنل اور 31 خصوصی بنچز تشکیل

ہفتہ 19 نومبر 2016 22:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء)لاہور ہائیکورٹ میں21نومبر سے شروع ہونے والے نئے ہفتے میںعدالتی امور نمٹانے کیلئے 46 سنگل،19 ڈویژنل اور 31 خصوصی بنچز تشکیل دیدیئے گئے۔ عدالتی روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کیلئے 12 ڈویژن اور32 سنگل بنچز کیسز کی سماعت کریں گے ۔

(جاری ہے)

اہم مقدمات کے علاوہ ساہیوال ،گوجرانوالہ،سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن سے متعلقہ مقدمات کی سماعت کے لئے 24 خصوصی بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں۔

بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے 2 ڈویژن اور 4 سنگل،ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے 7 سنگل اور3 ڈویژن ، ملتان کے علاقائی بنچ میں بینکنگ،فوجداری مقدمات کے علاوہ بہاولپور ،ڈی جی خان اور ساہیوال کے مقدمات کی سماعت کے لئے 7 خصوصی بنچز بھی تشکیل دئیے گئے ہیں۔راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے 2 ڈویژن،پانچ سنگل بنچزتشکیل دئیے گئے ہیں۔