چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ہفتہ 19 نومبر 2016 22:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار کی تعیناتی قواعد و ضوابط سے ہٹ کر کی گئی ہے جبکہ چیئرمین کی تعیناتی ایچ ای سی رولز کی بھی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایچ ای سی مطلوبہ تجربہ اور اہلیت نہیں رکھتے جبکہ بطور چیئرمین ان کیخلاف کروڑوں روپے کی کرپشن کا آڈٹ پیرا بھی موجود ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیئرمین ایچ ای سی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے اور کرپشن کی رقم کی بھی ریکوری کی جائے۔

متعلقہ عنوان :