ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف نے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے پرویز بٹ اور ذوالفقار بٹ کو ترقی کے بیجز لگائے

ہفتہ 19 نومبر 2016 22:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے انسپکٹر کے عہدے سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے ڈی ایس پی پرویز بٹ اور ذوالفقار بٹ کو ترقی کے بیجز لگائے اور نئی پوسٹنگ کے حوالہ سے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی ، ایس ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی زاہد محمود گوندل، ایس پی سکیورٹی عبادت نثار اور دیگر پرسنل سٹاف بھی موجود تھا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اس موقع پر کہا کہ پرویز بٹ اور ذوالفقار بٹ نے بطور انسپکٹر محکمہ پولیس کی بے حد خدمت کی اور اپنی محنت سے افسروں سے داد لی۔ امید ہے دونوں ڈی ایس پیز اپنی نئی پوسٹوں پر تعینات ہونے کے بعد پہلے سے بھی زیادہ محنت اور لگن سے کام کریں گے اور تھانہ کلچر کی تبدیلی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ڈی ایس پی پرویز بٹ نے بطور انسپکٹر19-8-2008اورڈی ایس پی نے ذوالفقار بٹ نے بطور انسپکٹر 08-05-1999میںترقی حاصل کی۔