بچوں کا عالمی دن،کراچی چڑیا گھر،سفاری پارک، ہل پارک سمیت تمام پارکوں میں آج بچوں کا داخلہ مفت ہوگا، ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد وہرہ

ہفتہ 19 نومبر 2016 21:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر اہتمام بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ کی ہدایت پر کراچی چڑیا گھر،سفاری پارک، ہل پارک سمیت تمام پارکوں میں بچوں کے عالمی دن کے موقع پر آج اتوار کے روز بچوں کا داخلہ مفت ہوگا، چڑیا گھر صبح 9 بجے سے شام 6 بجے کھلا رہے گا، 12 سال تک کے بچوں کیلئے تمام جھولے، مچھلی گھر اور دیگر تفریحی سہولیات مفت ہونگی، آج(20 نومبر) کو صبح گیارہ بجے فریئر ہال میں بچوں کے درمیان پینٹنگ بنانے کا مقابلہ منعقد ہوگا، پینٹنگ مقابلے کے مہمان خصوصی سٹی کونسل میں قائد حزب اقتدار اسلم آفریدی ہونگے جبکہ سہ پہر تین بجے بچوں کے عالمی دن کے مناسبت سے حقوق، تحفظ اور مراعات پر سیمینار منعقد ہوگا، جن کے مہمان خصوصی ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ ہونگے، مقررین میں فیصل سبزواری، سٹی کونسلر محترمہ تحسین عابدی، رانا آصف حبیب، ایس ایس پی سٹی فیصل اللہ کوریجو ہونگے، شام 6 بجے وومن اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں بچے اسکیٹنگ شو پیش کریں گے اس کے مہمان خصوصی ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ ہونگے اور بچوں میں انعامات تقسیم کرینگے، پروگرام آرگنائزر محترمہ تحسین عابدی کے مطابق کے ایم سی کے ان پروگراموں کے انعقاد کا مقصد بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے کرچی میں انہیں خصوصی اہمیت دینے کے ساتھ ساتھ ان دن کا منانا بھی ہے تاکہ بچوں کے مسائل کو اجاگر کیا جائے اور ان کے سدباب کیلئے مشترکہ کوششیں کی جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :