وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت کیبل آپریٹرز ،پی بی اے کااجلاس

کیبل آپریٹرز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کمیٹی کا بنانے کا فیصلہ ،اجلاس (آج) دوبارہ ہوگا

ہفتہ 19 نومبر 2016 21:54

ْ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت کیبل آپریٹرز اور پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کااجلاس منعقدہوا جس میں کیبل آپریٹرز کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیئرمین پیمرا ابصار عالم، پی بی اے کے صدر میاں عامر محمود،ایڈیشنل فنانس سیکرٹری طارق پاشا اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کیبل آپریٹرز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کمیٹی بنائی جائے جس میں کیبل آپریٹرز کے چار ،پیمرا اور پی بی اے کے دو،دو نمائندے شامل ہوں گے جو کہ معاملات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات پیش کریں گے ۔ اجلاس آج اتوار کو دوبارہ وزیر خزانہ کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔

متعلقہ عنوان :