کراچی ، نویں آئیڈیاز2016 کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل،سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

ہفتہ 19 نومبر 2016 21:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2016ء) کراچی کے ایکسپو سینٹر میں نویں آئیڈیاز2016کے حوالے سے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں ۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کی338 اسلحہ بنانے والی کمپنیاں اپنے اسٹالز لگارہی ہیں جبکہ سیکورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان کی سب سے بڑی اسلحے کی نمائش آئیڈیاز2016ء کا آغاز22نومبر سے ہو گا جس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

نمائش میں32 ممالک کی338 اسلحہ ساز کمپنیاں اسٹالز لگارہی ہیں۔کموڈور طاہر جاوید کے مطابق نمائش میں9 ممالک کے اعلی سطحی وفود کا مزید اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی ممالک کا رد عمل پہلے سے زیادہ مثبت ہے۔ طاہر جاوید کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، جبکہ پاک فوج آئندہ روز سیکیورٹی پر تعینات کردی جائیگی۔ نمائش میں پاکستان نیوی، آرمی اور ایئر فورس کے اسٹالز کی تیاریاں بھی آخری مراحل میں ہیں۔#

متعلقہ عنوان :