ملتان ،گورنرپنجاب ایمرسن کالج کی تقریب میں اپنے طالبعلمی کے دور کو یاد کر تے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

ہفتہ 19 نومبر 2016 21:30

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ملتان میںگورنمنٹ ایمرسن کالج کی تقریب میں اپنے طالبعلمی کے دور کو یاد کر تے ہوئے اپنے کلاس فیلوز کے ذکر پہ آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ اس زمانے کی دوستیاں سچائی اور محبت پر مبنی ہوتی تھیں جس میں کسی کو کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ اس نے بڑے ہو کر کیا بننا ہے یہ پرانی یادیں اور بچپن کی دوستیاں ہمیشہ انسان کے ساتھ رہتی ہیں ۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے اپنے بچپن کے کلاس فیلوز کا نام لیکر ذکر کیا اور بتایا کہ وہ آج بھی ان سے بڑی محبت اور خلوص سے ملتے ہیں۔ گورنر پنجاب تقریب میں آمد کے موقع پر کالج کے سابقہ طلبا ء اور اپنے کلاس فیلوز کے پاس خود چل کر گئے اور ان سے مصافحہ کیا۔

متعلقہ عنوان :