وسیم اختر کا حاجی عدیل کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 19 نومبر 2016 21:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2016ء)میئر کراچی وسیم اختر نے سینیٹر حاجی عدیل کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاجی عدیل معتدل مزاج سیاست دان تھے، جمہوریت کے فروغ کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سینیٹر حاجی عدیل نے ملکی قانون سازی میں مثبت کردار ادا کیا، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ( آمین)