Live Updates

پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں تیاری نہیں تھی۔خورشیدشاہ

پہلے ہی کہاتھاکہ میرابھائی نوازشریف کومضبوط کریگا،کبھی پاناما،کبھی بہانااورپتانہیں کون کونسے ایشوزآرہے ہیں،مودی ہمارے بچوں کاقاتل ہے،مودی کوگلے لگاکرکیاپیغام دیاجارہاہے؟اپوزیشن لیڈرکی سکھرمیں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 نومبر 2016 19:21

پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں تیاری نہیں تھی۔خورشیدشاہ

سکھر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19نومبر2016ء) :قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی سپریم کورٹ میں تیاری نہیں تھی،پہلے ہی کہاتھا کہ میرابھائی نوازشریف کومضبوط کرے گا،کبھی پاناما،کبھی بہانااور پتانہیں کون کونسے ایشوزآرہے ہیں،مودی کوگلے لگاکرکیاپیغام دیاجارہاہے؟انہوں نے آج سکھرمیں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم ایٹمی قوت ہیں ،پاک فوج بھارت کامقابلہ کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔

مودی ہمارے بچوں اور کشمیریوں،فوجی جوانوں اور گجرات کے مسلمانوں کاقاتل ہے۔

(جاری ہے)

مودی کوگلے لگاکرکیاپیغام دیتے ہو؟انہوں نے کہا کہ سیاست کامطلب جھوٹ نہیں خدمت ہے۔پیٹ درداپناکرتاہے اور بات غریب کی کرتے ہیں۔وزیراعظم غریبوں کی بات کرتے ہیں لیکن کبھی ان کیلئے کچھ کیا؟غریب کاچولہا8یا10ہزارمیں نہیں جلتا۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ پیپلزپارٹی کے دورمیں ہواہے۔خورشیدشاہ نے کہاکہ لیڈرغریب کانعرہ لگاتے ہیں لیکن قرضوں سے حکومت نہیں چلتی۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان ووٹ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے لیتاہے۔سیاست کرناکوئی گناہ نہیں لیکن سیاست کامطلب عوام کے مسائل کرناہے۔ہمارے ہاں ٹاک شوزمیں بیٹھ کرایک دوسرے کونیچادکھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات