Live Updates

اعتزاز احسن کو قیادت کی طرف سے پانامہ کیس میں پی ٹی آئی کی وکالت کا گرین سگنل نہ مل سکا

ْپی پی رہنما ء پی ٹی آئی کے وکیل نہیں بنیں گے ،رابطے کی صورت میں صرف مشورہ دیں گے ‘ ذرائع

ہفتہ 19 نومبر 2016 20:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن کو قیادت کی طرف سے پانامہ کیس میں تحریک انصاف کی وکالت کا گرین سگنل نہ مل سکا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اعتزاز احسن پانامہ کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل نہیں بنیں گے اورپی ٹی آئی کے رابطوں پر اعتزاز احسن خود کو صرف مشوروں تک محدود رکھیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ اعتزاز احسن نے اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنمائوں کو آگاہ بھی کر دیا ہے ۔پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق اعتزاز احسن پانامہ کیس سپریم کورٹ میں لے جانے کے حامی نہیں تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات