پاک فوج سپہ گری ،بہادری کے ورثے اور روایت کی قابل فخر امین ہے ، جنرل راحیل شریف

اپنے ہیروز اور انکی قربانیوں کے جذبہ سے متاثر ہوتے ہوئے پاکستان آرمی نے ہمیشہ ہر چیلنج کا کامیابی سے مقابلہ کیا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں کی بے مثال سطح کے ساتھ ہم سب سے سخت جان فوج بن چکے ہیں اور روایتی جنگ کیلئے بھی پوری طرح تیار ہیں،پاک فوج کے سربراہ کی سلیمانکی سیکٹر کے دورہ کے موقع پر فوجیوں سے گفتگو آرمی چیف نے ایل او سی ،ورکنگ بائونڈری اور بین الاقوامی سرحد پر فوجیوں کے بلند جذبہ اور چوکسی کی بہترین حالت کو سراہا میجر شبیر شریف شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی

ہفتہ 19 نومبر 2016 20:59

پاک فوج سپہ گری ،بہادری کے ورثے اور روایت کی قابل فخر امین ہے ، جنرل ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج سپہ گری اور بہادری کے ورثے اور روایت کی قابل فخر امین ہے اپنے ہیروز اور انکی قربانیوں کے جذبہ سے متاثر ہوتے ہوئے پاکستان آرمی نے ہمیشہ ہر چیلنج کا کامیابی سے مقابلہ کیا ۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں کی بے مثال سطح کے ساتھ ہم سب سے سخت جان فوج بن چکے ہیں اور روایتی جنگ کیلئے بھی پوری طرح تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ہفتہ کو سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا اور آرمی اور رینجرز کے جوانوں کے ساتھ دن گزارا ۔ فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج سپہ گری اور بہادری کے ورثے اور روایت کی قابل فخر امین ہے اپنے ہیروز اور انکی قربانیوں کے جذبہ سے متاثر ہوتے ہوئے پاکستان آرمی نے ہمیشہ ہر چیلنج کا کامیابی سے مقابلہ کیا ۔

(جاری ہے)

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں کی بے مثال سطح کے ساتھ ہم سب سے سخت جان فوج بن چکے ہیں اور روایتی جنگ کیلئے بھی پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر لائن آف کنٹرول ،ورکنگ بائونڈری اور بین الاقوامی سرحد پر فوجیوں کے بلند جذبہ اور چوکسی کی بہترین حالت کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر ) کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

انہوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے جرات مندی سے مقابلہ کرنے اور عظم قربانیوں پرشہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ قبل ازیں سلیمانکی آمد پر آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال اور ڈی جی پنجاب رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی نے کیا ۔